اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی الطا ف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد

پیر 3 اگست 2015 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی جا نب سے با قا عد گی سے ریا ست پاکستا ن افواج پاکستا ن اور دوسرے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز الفاظ پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روزا پوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی قرارداد میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین کی جا نب سے با قا عد گی سے ریا ست پاکستا ن افواج پاکستا ن اور دوسرے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیز الفاظ کے استعما ل اور بھارت سے اپنے مزمو م مقا صد کے اصول کے لیے پاکستا ن کے خلاف طاقت کے استعما ل کی اپیل اور دیگر بین الا قوامی اداروں بشمو ل نیٹو اقوام متحدہ سے براہ راست مد اخلت اپیلو ں کی شد ید ترین الفاظ میں مذمت کر تا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ وہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقد مہ قائم کر ے اور اُسے انٹر پول کے ذریعے گر فتا ر کر کے پاکستا ن لا ئے اور اسے آئین شکنی کی مقرر کر دہ سزادی جا ئے ۔

یہ ایو ان اپنے عزم کا اعادہ کر تے ہوئے ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے امن واما ن کے قیا م کیلئے پاک افواج اور رینجر ز کی قربا نیو ں کو خراج تحسین پیش کر تا ہے ۔