سیلاب متاثرہ اضلاع میں 124 طبی امدادی کیمپ اور 56 موبائل ہیلتھ ٹیمیں

متاثرین کو طبی سہولیات باقاعدگی سے فراہم کر رہی ہیں- ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سیلاب متاثرہ اضلاع میں 124 طبی امدادی کیمپ اور 56 موبائل ہیلتھ ٹیمیں متاثرین کو طبی سہولیات باقاعدگی سے فراہم کر رہی ہیں - ان ٹیموں نے اب تک 60063 مریضوں کو فوری طبی امداد مہیا کی-اس امر کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے گزشتہ روز امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 260 کشتیوں کے ذریعے پانی میں گھرے 142142 افراد کا انخلا کیا- تمام متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لئے 136 ریلیف کیمپ قائم کئے جن میں 15270 افراد قیام پذیر ہیں- انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں قیام پذیر اور پانی میں گھرے مکانات میں رہائش پذیر 142283 افراد کو تینوں وقت کا پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا- انہوں نے کہا کہ اب تک سیلاب متاثرہ لوگوں میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے 103000 فوڈ ہیمپرز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں - انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں 12500 مچھر دانیاں، 72000 منرل واٹراور 9000 پلاسٹک میٹ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ 752100 جانوروں کو ویکسینیشن اور 670000 کلو گرام ونڈہ بھی انتظامیہ کی طرف سے دیا گیا ہے- ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے کہا کہ حکومت متاثرین سیلاب کی امداد ان کی بحالی تک جاری رکھے گی-

متعلقہ عنوان :