وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مشیر صحت کا دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کا دورہخواجہ سلمان رفیق نے دریائے ستلج

میں متوقع سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈی سی او قصور نے مشیرصحت کو بریفنگ دی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے دریائے ستلج میں متوقع سیلاب کی روک تھام اور متاثرین کو علاج معالجہ اور دیگر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے تلوار پوسٹ اورمستیکے پتن‘ گنڈا سنگھ والا‘ ضلع قصور کا دورہ کیا۔ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے خواجہ سلمان رفیق کو سیلابی صورتحال میں متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنے‘ ان کے راشن پانی اور علاج معالجہ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے ڈی سی او کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے قصور کے نواحی قصبوں اور دیگر مقامات پر نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی صورت میں یا دریائے ستلج میں سیلابی کیفیت کی وجہ سے متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل کرنے‘ خوراک اور ان کے علاج معالجہ کے لئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے علاقے میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں اور محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل ریلیف کیمپوں میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ ای ڈی او ہیلتھ قصور اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :