وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ہڈیارہ میں تشدد کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں تشدد کے بعد 10 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بچے کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :