آرمی چیف راحیل شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقے لیہ کا دورہ

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 20:06

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقے لیہ کا دورہ کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے علاقے لیہ کا دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے آرمی کے کمانڈرز کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکنا رہنے کی تمام وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت کی۔