انسانوں کو سہولیات دینے میں ناکام بھارت نے کتوں کے لیے پارک کھول دیا

پاک میں کتوں کے لئے آئل مساج، کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ اور ہاٹ پیک جیسی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں،انتظامیہ

پیر 3 اگست 2015 20:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) انسانوں کو سہولیات دینے میں ناکام بھارت بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جہاں کتوں کو نہلانے دھلانے کے علاوہ ان کو سجانے اور سنوارنے کیلئے پارلر قائم ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پالتو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے پارلرز کھل چکے ہیں جہاں مختلف قسم کے کتوں کے بالوں کے لئے مینیکیور، پیڈیکیور، سپاٹریٹمنٹ جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے پارکوں میں لوگ اپنے پالتو جانوروں کے بال کٹوانے آتے ہیں لیکن دوسری سہولیات کا دائرہ بڑھ رہا ہے،کتوں کے ایک پارلر کی مالکن ساکشی سودھی کا کہنا تھا کہ عام طور پر بال کاٹنا اہم کام ہوتا ہے لیکن یہاں کتوں کے لئے آئل مساج، کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ اور ہاٹ پیک جیسی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ایک اور پارلر کی مالکن سونیا کوچرکا خیال ہے کہ جیسے چھوٹے بچوں کا خیال رکھا جاتا ہے ویسے ہی پالتو جانوروں کی صفائی بھی ضروری ہے، اب تو بال کو رنگنے کا رواج بھی شروع ہوگیا ہے۔جب لوگ اپنے کام سے یا چھٹیوں میں گھر سے باہر جاتے ہیں تو انہیں برڈنگ میں رکھ کر جاتے ہیں جہاں کتوں کے لئے برتھ ڈے پارٹی، تھیم پارٹی، پول پارٹی اور فیشن شو بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :