اردن میں دلہن کا ساتھ تصویر بنوانے کااصرار،دلہا نے طلاق دیدی

افسوسنات حرکت پر دلہن کے ساتھ ساتھ سب رشتہ دار بھی ساکت رہ گئے،دلہانامعلوم مقام پرروانہ

پیر 3 اگست 2015 20:03

اومان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اردن میں دلہا نے ساتھ تصویر بنانے کے دلہن کے اصرارپرطلاق دیدی،مقامی اخبار کے مطابق عجیب و غریب اور افسوسناک واقعہ اردن کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لئے نیا نویلا جوڑا تیار ہونے کیلئے ایک بیوٹی سیلون پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

ولہا اور دلہن کے رشتہ دار انہیں اپنے ساتھ سیلون لے کر گئے تھے جہاں دلہن نے درخواست کی کہ دولہا اس کے ساتھ تصویر بنوائے، جسے دولہے نے مسترد کردیا۔

جب دلہن نے اکٹھے تصویر بنوانے پر اصرار کیا تو دولہا اچانک حوا س باختہ ہوگیا اور طیش کھا کر درجنوں رشتہ داروں کے سامنے نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔ اخبار کے مطابق دولہے کی اس حرکت پر دلہن کے ساتھ ساتھ سب رشتہ دار بھی ساکت رہ گئے، مگر وہ سنگدل ان سب پر غم کے پہاڑ توڑ کر بے فکری سے کسی نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگیا۔