سلامتی کونسل کی قراردادمیزائل پروگرام پر اثر انداز نہیں ہو سکتی،ایران

ایٹم بم بنانا نہ ماضی میں اور نہ مستقبل میں ایران کا ہدف رہا ہے،صدرحسن روحانی کا انٹرویو

پیر 3 اگست 2015 20:01

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر سلامتی کونسل کی قرارداد اثر انداز نہیں ہو سکتی،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں ایران کے صدرحسن روحانی نے کاکہ اگر دنیا کی چھ طاقتیں سمجھتی ہیں کہ 14جولائی کو ہونے والا سمجھوتہ انکی کامیابی ہے تو انہیں ایسا سمجھنے دیں ہم جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایٹم بم بنانا نہ ماضی میں اور نہ مستقبل میں ایران کا ہدف رہا ہے۔ انہوں نے کہا ایران کے میزائل پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ 14 جولائی کے سمجھوتے میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :