چکوال ، قصبہ جنگا کا نوجوان مادر وطن پر نثار ہوگیا

30سالہ لانس نائیک محسن عباس افغانستان بارڈر پر فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھا دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں گولی لگنے پر اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی

پیر 3 اگست 2015 19:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) قصبہ جنگا کا نوجوان مادر وطن پر نثار ہوگیا۔ 30سالہ لانس نائیک محسن عباس ولد حبیب خان افغانستان بارڈر پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں گولی لگنے پر اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی۔

(جاری ہے)

شہید کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قصبہ جنگا میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی،ایم این اے میجر طاہر اقبال، ملک اسلم سیتھی، چوہدری عرفان حیدر اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کے نماز جنازہ میں پورا گاؤں امڈ آیا اور گاؤں کی خواتین نے بھی اپنے چھتوں سے شہید کے آخری سفر کو دیکھا۔