حیدرآباد ٗ محمد اقبال کے قتل میں محمد اکرم کو ملوث کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 3 اگست 2015 19:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ایو ب کالونی لطیف آباد یونٹ نمبر11کے رہائشی افراد نے محمد اقبال کے قتل میں محمد اکرم کو ملوث کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین پلے کارڈزاٹھائے بااثرافراد کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین میں شامل محمد بابر علی اور دیگر نے بتایا کہ 2011ء میں محمد اقبال کی نعش ان کے گھر سے پولیس کی نگرانی میں برآمد کی گئی تھی محمداقبال کی بیوی نے محمداصغر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کی رپورٹ محمداکرم کے خلاف درج کرائی جس کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ بلاجواز محمداکرم کو مذکورہ قتل میں ملو ث کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :