ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے صفائی ستھرائی اور کچرے وملبے کی منتقلی کے کاموں کاجائزہ لیا

پیر 3 اگست 2015 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے وملبہ کی منتقلی کے کاموں کا معائینہ کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے باری میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رات دن جدوجہد جاری ہے کچرے کی بروقت منتقلی اور تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل سے جاری ہے ۔