سائنس کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے سلسلے میں دنیا کے بعض حصوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ٗصدرمملکت
نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شاندار ادارے قائم کیے گئے ہیں ٗ ممنو ن حسین
پیر 3 اگست 2015 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سائنس کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے سلسلے میں دنیا کے بعض حصوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں فزکس کے معاملے میں یہ شکایت نمایاں نظر آتی ہے یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمر کالج نتھیاگلی برائے طبیعات وعصری تقاضے سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں سربلند ہوتی ہیں اور عالمی بساط پر اپنے نقش ثبت کرتی ہیں جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ صنعت و حرفت ، تجارت ، دفاع ہو یا معیشت کا میدان، ان شعبوں میں بھی ترقی اور سربلندی کا حصول سائنس اور ٹیکنالوجی ہی کا مرہون منت ہے۔(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے کہا کہ نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شاندار ادارے قائم کیے گئے ہیں۔
انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ہماری نئی نسل سائنسی تصورات کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کرسکے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور اس جیسے دیگر قومی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور دیگر ادارے حالات کی اونچ نیچ کی پروا کیے بغیر علمی سرگرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے تمام اداروں کو خراج حسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ریاست کی حمایت انھیں ہمیشہ حاصل رہے گی۔ صدر مملکت نے امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور پاکستان کے دیگر سائنسی اداروں کی اَن تھک محنت اور شاندار کارکردگی کے نتیجے میں عالمی سطح پر اِن کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا اور سائنسی تعلیم و تحقیق کے عالمی اداروں سرن انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس اور مشرق وسطیٰ کے ادارے سنکروٹران لائٹ برائے تجرباتی سائنس جیسی عالمی تنظیموں کا تعاون اوران کی رکنیت کا حصول ممکن ہوا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.