این بی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے

ینگ عزیز آباد ،شاہ فیصل اسپورٹس ،ینگ گرین،ہزارہ یونائیٹڈ،اعظم نگر کی فتوحات

پیر 3 اگست 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سنٹرل کے زیر اہتمام این بی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل فٹ بال چمپئن شپ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہ فیصل فٹ بال کلب نے مد مقابل ینگ مالا کو 5-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے نعمان نے دو جبکہ انور سعید ،نوید گل اور محمد شفیق نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔

دوسرے میچ میں ینگ عزیز آباد نے ینگ حسینی کلب کو 8-0سے عبرتناک شکست دیدیا کھیل کی خاص بات ینگ عزیز آباد کے کھلاڑی علی کا خوبصورت کھیل تھا جنہوں نے لگا تار 4گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ سہیل نے 2اور یاسر ،شایان نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں ینگ گرین کلب نے مد مقابل پاک ایشین فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں ہزارہ یونائیٹڈکلب نے اپنے عمد کھیل کی بدولت پاک محمدی کلب کو 5-2سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے محمد مہندی نے 3گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ علی رضا اور مصطفی نے ایک ایک گول کئے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں اعظم نگر نے غازی پور جیم خانہ کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز صابر ،باسط،محمد اسماعیل ،مطاہر حسین ،عبدالرؤف ،ذوالفقار علی ،عابد علی ،سلیم موسیٰ اور عابد علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر مقصود احمد ،محمد اکرم ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔