عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں،ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درد کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزکا عمران خان کے بیان پر رد عمل
پیر 3 اگست 2015 19:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں،ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درد کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان ان علاقوں کا دورہ کریں۔
(جاری ہے)
پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ دو سال میں کے پی کے میں کیاتبدیلی لائے ہیں اور دریاؤں پر کتنے بند تعمیر کروائے،بدترین انتظامات کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے درجنوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غریب کسانوں کا بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، وہ کسان بے یارومدد گار اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ عمران خان کو کبھی ان کی یاد آئے گی تاہم عمران خان ان سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کر رہے، دانیال عزیز نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درج کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان ان علاقوں کا دورہ کریں، عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.