الطاف حسین ذہنی طور پر بیمار ہیں، کوئی ذی شعور ایسے بیانات نہیں دے سکتا، ایم کیو ایم فیصلہ کرے وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ

وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ الطاف حسین ذہنی طور پر بیمار ہیں، کوئی ذی شعور ایسے بیانات نہیں دے سکتا، ایم کیو ایم کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ، وزارت داخلہ سے جو کارروائی کے حوالے سے بیان دیا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔ وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم پارٹی رہے، جس پر دہشت گردی کا کوئی الزام نہیں وہ پارٹی رہے، الطاف حسین ذہنی طور پر بمیار ہیں جو پہلے ہوئے ہیں، اب ایم کیو ایم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ ،پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں، اچھی پارٹی ہے، ان کے مینیڈٹ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اسمبلیوں میں رہنا چاہیے، ہندوستان اور نیٹو سے مدد کی اپیل کرنا الطاف حسین کی ذہنی بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔