پیپلز پارٹی الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے: شیری رحمان

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 19:41

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رح٘مان کا کہنا ہے کہ مہاجر قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم ان کو بھی سندھی سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

مہاجر قوم الطاف حسین کے بیان کی نفی کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔ الطاف حسین کے بیان پر مذمت کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ بیرونی قوتوں کو کبھی بھی ملک میں بلانے کیلئے نہیں کہنا چاہیئے۔ الطاف حسین کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہیئے۔