ن لیگ تحریک انصاف کیخلاف تحاریک کی مخالفت میں ووٹ دے گی: اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 19:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ن لیگ تحریک انصاف کیخلاف تحاریک کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ن لیگ تحریک انصاف کیخلاف تحاریک کی مخالفت میں ووٹ دے گی۔

(جاری ہے)

ن لیگ چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کیخلاف تحاریک واپس لے لی جائیں۔ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ میں رہ کر کردار ادا کرے ۔ تمام جماعتوں کو پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیئے۔