الطاف حسین کی ہرزہ سرائی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے: وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 19:22

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے دہشت گرد تنظیوں کو فائدہ ہوگا۔ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عسکری اور سیاسی قیادت متحد ہے۔