علاقہ نلہ کے گا ؤں کو ٹ زیندی کی اضا فی آ بادی ڈھوک اعوان جدید دور میں بھی بجلی کی نعمت سے محروم منتخب عوامی نمائندے وعدے کر کے ووٹ لے کرغا ئب ہو تے ر ہے آ نے والے الیکشن میں ووٹ اسے دیں گے جو الیکشن سے پہلے بجلی لگوا کر دے گا ور نہ الیکشن کا با ئیکاٹ کریں گے

پیر 3 اگست 2015 18:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) علاقہ نلہ کے گا ؤں کو ٹ زیندی کی اضا فی آ بادی ڈھوک اعوان جدید دور میں بھی بجلی کی نعمت سے محروم منتخب عوامی نمائندے وعدے کر کے ووٹ لے کرغا ئب ہو تے ر ہے آ نے والے الیکشن میں ووٹ اسے دیں گے جو الیکشن سے پہلے بجلی لگوا کر دے گا ور نہ الیکشن کا با ئیکاٹ کریں گے ان خیا لا ت اظہا ر کو ٹ زیندی کی اضا فی آ بادی ڈھوک اعوان کے ایک نما ئندہ وفد نے سماجی کارکن سجاد احمد کی قیا دت میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے وفد نے بتایا کہ قبل ازیں مختلف سیا سی جما عتوں کے رہنما اور امید وا ر ووٹ لینے آ تے اور بجلی لگانے کا وعدہ کر کے ووٹ لیتے اور پھر ہما رے گا ؤں کا رخ نہ کر تے اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیا سی رہنما اور منتخب نما ئندے صرف سبز باغ دکھا تے ہیں آ نے والے الیکشن میں پہلے آ ئیے کی بنیا د پر جو امیدوار ہما ری ڈھوک کے 20گھروں کو جن میں 2سو کے قریب نفوس رہتے ہیں بجلی دے گا اسے ووٹ دیں گے ورنہ الیکشن کا بائیکا ٹ کر یں گے انہوں نے بتایا کہ یہاں سے منتخب ہو نے والوں نے ہمیں مایو سی کے سوا کچھ نہیں دیا اب ہم میڈیا کے ذریعے اپنی آ واز سیا سی جما عتوں اور حکومت کے نما ئندوں تک جو یہاں سے وزیر بھی ہیں پہنچا رہے ہیں کہ ہما را یہ دیرینہ مطالبہ فی الفور پورا کیا جائے کیو نکہ اس جدید دور میں بجلی سے محرومی عوام سے سرا سر زیا دتی کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی سا بق امیدوار ملک آ صف رکن صوبا ئی اسمبلی شا ویز خان سے بھی اصلا ح وا حوال کی اپیل کی ہے ۔