مسلسل بارشوں سے تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں دہبولہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی

پیر 3 اگست 2015 18:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مسلسل بارشوں سے تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں دہبولہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن سے جاری مسلسل باشوں کی وجہ سے نواحی گاؤں دہبولہ میں اشرف نامی شخص کے گھر کی چھت گر گئی، چھت گرنے کی وجہ سے کمرے میں موجود اشر کی بیوی سفرین بی بی اور ان کی پانچ سالہ بیٹی حمیرہ بیگم جانبحق ہو گئیں جبکہ ان کا 7سالہ بیٹا محمد فیضان اور 4سالہ بیٹی ایمان بی بی جبکہ ان کی بھابھی رفعت بی بی شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پہ ٹی ایچ کیو پنڈی گھیب منتقل کیا گیا ہے، مسلسل بارشوں کی وجہ سے تحصیل پنڈی گھیب اور تحصیل جنڈ کے 80%دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ امدادی کاروئیاں نہ ہونے کے برابر ہے،مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقتع ہو گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہو گئی ہے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کاہنی، چراغ آباد ،نل ہڈ، بھاٹا اور پنموٹھہ ،دھنیر شامل ہیں، متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاقوں کا دورہ کریں اور ان کے علاقہ کو آفت ذدہ قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :