مفتی پیر غلام رسول قادری اشرفی ؒ کا 20واں سالانہ عرس مبارک منایا گیا

پیر 3 اگست 2015 18:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)مفتی پیر غلام رسول قادری اشرفی ؒ کا 20واں سالانہ عرس مبارک پیکو جامعہ مسجد بادامی باغ لاہور میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ عرس میں آپ کے عقیدت مندوں اور شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عرس کے اجتماع سے علامہ حافظ خان محمد قادری، پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ محمد احمد قادری، مفتی غلام حسن، مفتی محمد ارشاد قادری، قاری محمد رفیق نقشبندی، مولانا نواز بشیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مفتی غلام رسول ؒ کی دینی وملی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمر بھر دین کے فروغ اور عشق رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کوشاں رہے۔

آپؒ کی دینی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔