الطاف حسین نے تہذیب ، اخلاقیات اور قانون کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ‘میاں مقصود احمد

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پر ایم کیوایم ،اس کے قائد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ‘امیر جماعت اسلا می لاہور

پیر 3 اگست 2015 18:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک سے باہر بیٹھ الطاف حسین نے تہذیب ، اخلاقیات اور قانون کی تمام حدیں پار کر دی ہیں،الطاف حسین کا مطالبہ پاکستان دشمنی کا ثبوت ہے اور یہ مطالبہ ملک سے غدر کے زمرے میں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کا مطالبہ ایم کیو ایم نے ہی کیا تھا اور جب ان کے اپنے پر جلنے لگے تو رینجرزاور فوج کے خلاف بہتان تراشی شروع کردی ،الطاف حسین نے پاک فوج پر قائداعظم کو زہر دے کر مارنے اور ایک لاکھ خواتین کی بے حرمتی کرنے کے جو مضحکہ خیز الزامات لگائے ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

اپنے بیان میں میاں مقصود احمد نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد کی طرف سے پاکستان توڑنے کی بات کی اور اپنے کارکنوں کو اقوام متحدہ میں نیٹو دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے کو کہا اور یہی نہیں کچھ عرصہ پہلے بھارت کو بھی مدد کے لیے پکار اور کہا کہ بھارت میں غیرت ہوتی تو پاکستان میں مہاجروں کا خون نہ بہتا ۔

(جاری ہے)

یہ تمام بیانات ایک عام فہم انسان بھی نتیجے پر پہنچ سکتا کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کا ثبوت اور ملک کو نقصان پہنچنانے کی کاوشوں کا اظہار ہیں ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پر ا ایم کیوایم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور حکومت پاکستان فی الفور برطانوی حکومت سے الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرے اور پاکستا نی قانون کے مطابق ایم کیو ایم اور اس کے قائد کے خلاف ملک غداری کے مقدمات چلائے ۔