خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پار لیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی کی زیرصدارت اہم اجلاس ٗمختلف امورپر تبادلہ خیال

جرمہ کے مقام پر مجوزہ جوڈیشنل کمپلیکس اور انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے زمین کی فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں،امتیازشاہد

پیر 3 اگست 2015 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پار لیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے ریونیوڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوہاٹ میں جرمہ کے مقام پر مجوزہ جوڈیشنل کمپلیکس اور انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے زمین کی فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ علاقے کے مکینوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں اس حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران باتیں کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب، سیکرٹری لاء محمد عارفین، ڈپٹی سیکرٹری اکبر علی بیگ اور دوسرے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس مین مجوزہ جوڈیشنل کمپلیکس اور انجینئرنگ یونیورسٹی کو جرمہ کوہاٹ میں زمین کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی غور وخوض کیا گیااور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے خدشات کو مدنظر رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :