فاؤنڈیشن کے رضا کار جماعت اسلامی کا سرمایہ ہیں ،حبیب الرحمان

ڈونر ایجنسیوں کی طرف سے الخدمت فاؤنڈیشن کو کروڑوں روپے فنڈ کی فراہمی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے ٗ بیان

پیر 3 اگست 2015 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زکواۃ و اوقاف حاجی حبیب الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کے رضا کار جماعت اسلامی کا سرمایہ ہیں کیونکہ وہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں-یہ بات انہوں نے گزشتہ روز موضع ریگا ضلع بونیر میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے الخدمت ہسپتال کے قیام کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق نے کی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈونر ایجنسیوں کی طرف سے الخدمت فاؤنڈیشن کو کروڑوں روپے فنڈ کی فراہمی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ فراہم کردہ امداد کی رقم کی پائی پائی پوری ایمانداری کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت پر خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی رضاکاروں کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اور انشاء اﷲ رضا کار اس مشن کی تکمیل میں سرخ رو ہوں گے ۔ تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نورالحق نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :