صوبائی محکمہ جات میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال سے ملازمین کی کارکردگی بہترہوگی،میاں جمشید

جی .ایس. ایم سسٹم موبائل سے بھی منسلک ہوگا جس سے عوام بھی ملازمین کی حاضری اور کارکرگی سے با خبر رہیں گے،خیبرپختونخوا کے وزیرایکسائز

پیر 3 اگست 2015 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز ایند ٹیکسیشن و نارکاٹیکس کنٹرول میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہاہے کہ صوبائی محکمہ جات میں حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال نہ صر ف ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ جی .ایس. ایم سسٹم موبائل سے بھی منسلک ہوگا جس سے عوام بھی ملازمین کی حاضری اور کارکرگی سے با خبر رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ایند ٹیکسیشن کے دفتر میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی ایکسائز جاوید مروت اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے محکمہ کے سروس سٹرکچر اور ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت ملازمین کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے واضح کیاکہ محکمہ میں پروموشن بہتر کارکرگی کی بنیاد پر دی جائے گی اور ایکٹینگ اور شولڈر پروموشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ غیر حاضری کے عادی اور غیر زمہ دار ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی تا کہ محکمہ کو صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے تبدیلی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جانفشانی سے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ پارٹی پر اپنے بھرپور ااعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے واضح برتری سے ہمکنار کیا ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے محکمہ میں بائیومیٹرک سسٹم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :