Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس حکام سے ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 18:36

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس حکام سے ملاقات

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس حکام سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی جانب سے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس حکام سے ملاقات کی گئی ہے۔ فیصل واڈا کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس حکام سے ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد فیصل واڈا کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف نئے ثبوت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو فراہم کردیے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو الطاف حسین کیخلاف ثبوتوں کی 8 فائلیں اور 1 سی ڈی فراہم کی ہے۔ فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین کیخلاف کاروائی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وہ برطانوی حکومت سے الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات