الطاف حسین پاکستان اور پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے مہاجروں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، صاحبزادہ زبیر
وزیر داخلہ اور ہمارے موجودہ حکمرانوں کو نہ پاکستان کی سا لمیت عزیز ہے اور نہ ہی ان کوپاک فوج کی عزت کا کوئی خیال ہے ،سربراہ جے یو پی
پیر 3 اگست 2015 18:18
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی پاکستان اور پاک افواج کے خلاف ہرزہ سرائی ، بھارت اور نیٹو کی افواج کو دعوت دینا ملک کے ساتھ کھلی بغاوت اور20لاکھ مہاجروں کے لہو سے غداری ہے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ بانیان پاکستان کا نام استعمال کر کے ملک دشمن فوج کوحملہ کی دعوت دی جائے گی پاکستان اﷲ کا انعام ہے اس کے تحفظ اور بقاء کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جب سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے ملک دشمن طاغوتی قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ پاک فوج اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جس پرحکومت اور ریاستی اداروں کو قانون کے مطابق کاروائی کرنی چاہئے ریاستی اداروں کی ڈھیل کے باعث آج پانی سرسے اونچا ہو گیا ہے اس قسم کے باغیانہ بیانات الطاف حسین پہلے بھی دے چکے ہیں لیکن افسوس ہمارے وزیر داخلہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی کرنے کے بجائے ہر بار یہ کہکرمعاملہ ٹال دیتے ہیں کہ اب تو حدپار ہو چکی ہے اور ان کے خلاف برطانیہ سے رابطہ کرینگے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر داخلہ اور ہمارے موجودہ حکمرانوں کو نہ پاکستان کی سالمیت عزیز ہے اور نہ ہی ان کوپاک فوج کی عزت کا کوئی خیال ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے قربانیان دینے والے مہاجروں اور ان کی نوجوان نسلوں کو اب بخوبی اندازہ ہو جانا چاہئے کہ ہماری پارٹی کے قائد علامہ شاہ احمد نورانی صحیح فرمایا کرتے تھے کہ الطاف حسین پاکستان کے اور پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے مہاجروں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں،کیونکہ کیسے بھی حالات کیوں نہ ہوں کوئی محب وطن کبھی بھی ملک پر بھارت اورنیٹوکی افواج کو حملہ کی دعوت نہیں دے سکتا بالخصوص پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دینے والے مہاجراورانکی نسلیں بھارت جیسے دشمن سے مدد مانگنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ اصولوں پر قائم رہی اور اسکی یہی اصول پسندی تھی کہ آج تک اس نے کبھی90پر حاضری نہیں دی جبکہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی برائی کرنے والی بہت سی جماعتیں اس کی حقیقت کو جاننے کے باوجوداپنے مفادات کے حصول کیلئے90پرحاضری بھی دیتی رہی ہیں اور وقتا فوقتااس کی تعریفیں بھی کرتی رہی ہیں الحمدﷲ جے یو پی (نورانی)اس کڑے امتحان میں سرخرو ہو کر نکلی ہے کہ اس نے آج تک ان ملک دشمن عناصر کی نہ کبھی حمایت کی اور نہ کبھی ان کی تعریف کی جو لوگ الطاف حسین کے جھوٹے نعروں کے فریب میں آکر ایم کیو ایم میں چلے گئے تھے لیکن کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے انہیں چاہئے کہ وہ واپس اپنے مرکز کی طرف لوٹ آئیں اور جے یو پی میں شامل ہو کرملک توڑنے کی باتیں کرنے والوں کے خلاف جنگ کریں اور ملک کو مضبوط کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.