لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روز تیز ی کا رجحان رہا

ایل ایس ای25انڈیکس46.28پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6155.57 پربندہوا

پیر 3 اگست 2015 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے روز تیز ی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای25انڈیکس46.28پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6155.57 پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر90کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔20کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 56کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل14 لاکھ52 ہزار150 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ (لیٹر آف رائٹ)کے7 لاکھ16 ہزارحصص ۔پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے1لاکھ8 ہزارحصص۔جبکہ پیس پاکستان لمیٹڈ کے66 ہزار حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.88 پیسے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی حبیب بنک لمیٹڈ جس کی قیمت5.33 روپے کم ہو گئی۔