ڈینگی آگاہی مہم ، اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں آنیوالے زائرین میں ڈینگی آگاہی پملفٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں‘ بشری امان کیانی

پیر 3 اگست 2015 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سیکر ٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب بشری امان کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ڈینگی آگاہی مہم کے تحت اقلیتوں کی عبادت گاہوں میں آنے والے زائرین میں ڈینگی آگاہی پملفٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھیں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے عوام الناس کو آگاہ کریں اور اقلیتی عبادت گاہوں کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ محکمے کی عمارت کا بھی روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائے اور کہیں بھی پانی اکٹھا نہ ہونے دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :