صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں شہید جوان محمد حسیب کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہارتعزیت

پیر 3 اگست 2015 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو فیصل آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے جوان محمد حسیب کے گھر گئے اور اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا ا ظہار کیا ۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقید پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالی غمزدہ اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :