ڈیرہ اسماعیل خان ، اعوان ڈرین ٹوٹنے سے تھتھل اورکچہ کے علاقے میں200ایکڑاراضی زیرآب آگئی‘فصلوں کونقصان

پیر 3 اگست 2015 18:12

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) دریائے سندھ کے سیلابی پانی اوربارشی پانی سے اعوان ڈرین ٹوٹ جانے سے موضع تھتھل اورکچہ کے علاقے میں200ایکڑاراضی زیرآب آگئی‘فصلات کونقصان‘اہلیان علاقہ کاخیبرپختونخواہ حکومت سے زمینداروں کاآبیانہ فوری طورپرمعاف کرنے اورفوری مالی امدادکامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائیسندھ کے سیلابی پانی اوربارشی پانی سے اعوان ڈرین ٹوٹ جانے سے موضع تھتھل اورکچہ کے علاقے میں200ایکڑاراضی زیرآب آگئی۔جس سے اس اراضی پرموجودکپاس‘مونگی‘جوار‘گندم اورچاول کی فصلوں کوسخت نقصان پہنچا۔مقامی زمینداروں نے خیبرپختونخواہ حکومت سے زمینداروں کاآبیانہ معاف کرنے اورمتاثرین کی فوری مالی امدادکامطالبہ کیاہے۔