بارشوں سے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کوپہنچنے والے نقصانات کے بعد110قیدیوں کوبنوں جیل منتقل کرنے کا حکم

پیر 3 اگست 2015 18:11

ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) حالیہ طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخواہ کی قدیم سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی عمارت کوپہنچنے والے نقصانات کے بعدسپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کی سفارش پرانسپکٹرجنرل پولیس جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل میں موجود110قیدیوں کی جانوں کوبچانے کیلئے فوری طورپربنوں جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ساٹھ قیدیوں کوفوری طورپربنوں جیل منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کاشمارخیبرپختونخواہ کی قدیم اورتاریخی عمارت میں ہوتاہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے جیل کی پرانی عمارت کوسخت نقصان پہنچا۔مختلف احاطوں میں موجودقیدیوں کی بیرکوں کی چھتیں ٹپکتی رہیں۔

(جاری ہے)

جیل کی مختلف دیواریں گرگئیں اوربعض دیواریں خستہ بھی ہوئیں جس سے قیدیوں کی جانوں کوخطرات لاحق ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل بنیامین خان میانخیل نے اس صورتحال کے بارے انسپکٹرجنرل پولیس جیل خانہ جات کوآگاہ کیا۔جس پرآئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں موجود110قیدیوں کی جانوں کوبچانے کیلئے ان قیدیوں کوڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل سے بنوں جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سنٹرل جیل ڈیرہ سے ساٹھ قیدیوں کوسیکورٹی کے سخت پہرے میں پہلے روزبنوں جیل منتقل کیاگیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کے مطابق قیدیوں کی خالی بیرکوں کی مرمت کی جائیگی تاکہ کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :