اسلام آباد سے گرفتار 3 اہم دہشتگرد اہم شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے مزید دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی خان کاپریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کاجواب

پیر 3 اگست 2015 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار تین اہم دہشت گرد اہم شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے مزید دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے جلد تفصیلی بریفنگ دوں گا،اسلام آباد سے گرفتار تین اہم دہشت گرد اہم شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے مزید دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی دارالحکومت کی آئی الیون سیکٹر میں مسمار کی جانے والی کچی افغان بستی سے تین اہم دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ ان میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :