Live Updates

ملک دشمنوں کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے سے بڑھ کر کوئی بڑی تذلیل نہیں ،برطانوی حکومت سے الطاف حسین کی متنازعہ تقریرکے معاملے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے ، الطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹرشبلی فراز کا الطاف حسین کی تقریرپرردعمل کااظہار

پیر 3 اگست 2015 18:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے اداروں کے خلاف باتیں کرنا اور ملک دشمنوں کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے سے بڑھ کر کوئی اپنے ملک کی تذلیل نہیں کرسکتا ، برطانوی حکومت سے الطاف حسین کی متنازعہ تقریرکے معاملے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے ، وزارت داخلہ کو اب اقدامات کرنے ہوں گے اور الطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی ، ایم کیو ایم میں اچھے لوگ ہیں ، الطاف حسین کی وجہ سے پوری پارٹی کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ’’ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ الطاف حسین اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں ، اگر اس وقت کارروائی ہوجاتی تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا ، عمران خان نے جب برطانیہ میں کارروائی کا کہا تو اس وقت ہمارا ساتھ کسی نے نہیں دیا ۔ مگر ایک مرتبہ پھر ملکی اداروں کے خلاف باتیں کرنے اور ملک دشمنوں کو مداخلت کی دعوت دینا ملک کی تذلیل کے مترادف ہے ۔ ایم کیو ایم کو اب اس پر فیصلہ کرنا ہے کہ الطاف حسین ان کے قائد ہیں یا نہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات