بنکوں سے لین دین پرتاجر برادی کا احتجاج درست ہے ٹیکسوں کے نام پر لوٹ کھسوٹ درست نہیں ‘خواجہ شاہ زیب

وزیر خزانہ کمیٹیوں کے قیام سے احتجاج ختم کروانا چاہتے ہیں جو ٹیکس کی واپسی پر ہی ختم ہوگا،بنکوں سے لین دین پر ٹیکس سے ہنڈی کے کاروبار کو فروغ ملے گی بنک دیوالیہ ہونگے ‘ سینئر وائس چیئرمین پیاف

پیر 3 اگست 2015 18:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لاہو ر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ(پیاف ) کے سینئر وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب نے کہا ہے کہ بنکوں سے لین دین پر تاجر برادری کا احتجاج درست ہے ،ٹیکسوں کے نام پر لوٹ کھوسٹ درست نہیں غیر قانونی ٹیکسوں کے ذریعے اجازت نہیں دی جائے گی ،اپنی ہی رقم نکلوانے پر ٹیکسوں کا نفاذ بنکنگ سیکٹر کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کردے گا۔

بنکوں سے لین دین پر ٹیکس سے ہنڈی اور دوسرے ذرائع سے کاروبار کو فروغ ملے گا جس سے بنک دیوالیہ ہونگے اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہوگی ۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ تاجروں نے پہلے بھی اس مسئلہ پرکامیاب ہڑتال کی اب 5اگست کی ہڑتال میں بھی بھر پور شرکت کرکے اس ٹیکس کے خلاف اپنے اتحاد کا عملی مظاہرہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے حکومت کیلئے قرضے حاصل کررہے ہیں ان شرائط کے نتیجے میں حکومت نے متعدد اشیاء میں سبسڈی کم کی جس کے نتیجے میں نرخوں میں اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے وزیر خزانہ کی دوسری مہارت لوئر مڈل کلاس اور لوئر کلا س پر بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں میں اضافہ ہے بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس بھی اسی مہارت کا کرشمہ ہے جسے تاجر برادری نے مسترد کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جو بنکوں کے ذریعے اپنے خاندانوں کو کروڑوں روپے ارسا ل کرتے ہیں اب ان ٹیکسوں کے نفاذ سے ہنڈی کے ذریعے رقوم ارسال کرینگے جس سے حکومت کے ریونیو میں کمی واقع ہوگی۔ اور غیر قانونی لین دین میں اضافہ ہوگا ۔اس لیے حکومت فی الفور بنکوں سے لین دین پر ٹیکس کا خاتمہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :