عالمی ما لیاتی فنڈ سے کئے گئے وعدے نبھانے کیلئے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا امکان

گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اوگرا کو پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ٗ نجی ٹی وی

پیر 3 اگست 2015 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) عالمی ما لیاتی فنڈ سے کئے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا امکان ہے نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اوگرا کو پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 2013ء سے گیس کے نرخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا تاہم وزیرخزانہ نے جون میں آئی ایم ایف حکام کو گیس نرخ کی مد میں ہونے والے نقصانات کو جولائی میں ریکور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لیکن رمضان المبارک کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جلد ہی گیس کے نرخ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پالیسی گائیڈ لائن اوگرا کو جاری کردی گئی ہیں۔