لاہور : 151 بھارتی ماہی گیروں کو لے کر ٹرین کراچی سے لاہور پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 17:48

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : 151 بھارتی ماہی گیروں کو لے کر ٹرین کراچی سے لاہور پہنچ گئی. تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو آج صبح ساڑھے دس بجے بھارتی ماہی گیروں کو لے کر لاہور پہنچنا تھا تاہم سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹرین 7 گھنٹے تاخیر سے پہنچی. ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکا م کے حوالے کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :