منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑینگے اور گھناؤنے کاروبار سے منسلک افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ٗ آرمی چیف

منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے ٗمنشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٗ جنرل راحیل شریف کا اے این ایف کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کے موقع پر اظہار خیال

پیر 3 اگست 2015 17:48

منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑینگے اور گھناؤنے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑنے اور منشیات کے گھناؤنے کاروبار سے منسلک افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے ٗمنشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پیر کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے آرمی چیف کو منشیات کی روک تھام اور کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ منشیات پیدا کرنے والے اور منشیات فروش قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کی جارہی ہے۔ انھوں نے منشیات فرشوں اور دہشتگردوں کے درمیان روابط کو توڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ منشیات کے اسمگلرز اور ڈیلرز کو مستقبل کی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

آرمی چیف نے رواں سال اے این ایف کی جانب سے ریکارڈ منشیات ضبط کرنے پر بھی تعریف کی جس سے ملکی اور عالمی سطح پر اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد ملی۔بریفنگ کے دوران ڈی جی اے این ایف نے چیف آف آرمی سٹاف کو منشیات کی بین الاقوامی و علاقائی صورتِ حال اور معاشرے پر اس کے مضر رساں اثرات، اے این ایف کی حکمتِ عملی اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے، در پیش مسائل اور فورس کی محکمانہ تعمیر و ترقی کی 5 سالہ منصوبہ سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔