Live Updates

پی ٹی آئی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومتی کارکردگی کے حوالے سے تحریک التو ا پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 3 اگست 2015 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومتی کارکردگی کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں رکن اسمبلی سبطین خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی۔ متاثرین سیلاب بے یارومدد گار ہو کر رہ گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات