لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ’’ بزنس ایکسپریس ‘‘ تاخیر سے روانہ‘مسافروں کا شدید احتجاج

پیر 3 اگست 2015 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ’’ بزنس ایکسپریس ‘‘ ٹر ین کی لاہور سے مقررہ وقت عدم روانگی کے خلا ف مسافروں کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر شدید احتجاج اور نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرین کی روانگی میں تاخیر میں مسافروں نے لاہور کے اسٹیشن پر شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی مذکورہ ٹرین کی بروقت آمدورفت کا دعویٰ کرنیوالی بزنس ایکسپریس انتظامیہ کے مطابق ٹرین کی روانگی میں تاخیر کی وجہ بعض ٹیکنیکل وجوہات ہیں جس کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس ٹرین مسافروں کو مطلع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :