سی ڈی اے نے سیکٹر آئی ٹین میں قائم دو کچی بستیوں کو دو ماہ میں جگہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے

پیر 3 اگست 2015 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں قائم دو کچی بستیوں کو دو ماہ میں جگہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ سی ڈی اے کے مطابق مزید دو کچی بستیوں کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، آئی ٹین سیکٹر میں قائم دو کچی بستیوں کو دو ماہ میں جگہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے،نوٹس اکرم مسیح گل اور مظفر کالونیز کو جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :