Live Updates

عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں،ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درد کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزکا عمران خان کے بیان پر رد عمل

پیر 3 اگست 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں،ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درج کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان ان علاقوں کا دورہ کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ دو سال میں کے پی کے میں کیاتبدیلی لائے ہیں اور دریاؤں پر کتنے بند تعمیر کروائے،بدترین انتظامات کی وجہ سے خیبرپختونخوا می سیلاب سے درجنوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غریب کسانوں کا بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، وہ کسان بے یارومدد گار اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ عمران خان کو کبھی ان کی یاد آئے گی تاہم عمران خان ان سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کر رہے، دانیال عزیز نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں والے کسانوں کا درج کیا جانیں، خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین عمران خان کا انتظار کر رہے ہیں، عمران خان ان علاقوں کا دورہ کریں، عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات