آرمی چیف کو حکومت ، فوج اورعوام کی حمایت حاصل ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ چند افسران مل کر آرمی چیف کو بدل دیں، سیاسی افراد کیخلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں،ہم حالت جنگ میں ہیں،خبریں پھیلانے کی بجائے فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم کے قافلے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، قافلے میں گاڑی غلطی سے داخل ہوئی،تحقیقات کے بعد متعلقہ شخص کو چھوڑ دیا گیا، عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آن لائن اجراء کا عمل شروع کر دیا ہے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیخلاف کارروائی کی، رجسٹریشن سنجیدہ عمل ہے، ادارے میں کرپشن کے سدباب کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کے اجراء کی تقریب سے خطاب

پیر 3 اگست 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو حکومت ، فوج اورعوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ چند افسران مل کر آرمی چیف کو بدل دیں،سیاسی افراد کے خلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں،ہم حالت جنگ میں ہیں،خبریں پھیلانے کی بجائے فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وزیراعظم نواز شریف کے قافلے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، قافلے میں گاڑی غلطی سے داخل ہوئی،تحقیقات کے بعد متعلقہ شخص کو چھوڑ دیا گیا، عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آن لائن اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ٹریکنگ سسٹم سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کی، رجسٹریشن سنجیدہ عمل ہے، اس میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی برداشت نہیں، کرپشن کے سدباب کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں قومی شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرا کی کارکردگی پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے، موجودہ حکومت کے دور میں نادرا کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے، چاہتے ہیں کہ نادرا صاف و شفاف ادارہ بنے، عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آن لائن اجراء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، شناختی کارڈ کے آن لائن اجراء سے لوگوں کو قطاروں میں کھڑا ہونے سے نجات مل جائے گی۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ماضی میں سینکڑوں غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہوئے، موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد 92ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے، جعلی شناختی کارڈز کی روک تھام کیلئے سخت ترین اقدامات کئے ہیں اور آئندہ 6ماہ میں نادرا کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گی، اگلے چھ ماہ میں نادرا کا ڈی این اے لیب بنانے کا منصوبہ ہے، نادرا سینٹر کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں، موجودہ چیئرمین نادرا کی سربراہ میں نادرا کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے سدباب کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ٹریکنگ سسٹم سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کی، رجسٹریشن سنجیدہ عمل ہے، اس میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں،خبریں پھیلانے کی بجائے فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، آرمی چیف کو حکومت ، فوج اورعوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، پاک فوج پروفیشنل اور منظم فورس ہے، جنرل راحیل شریف نے اپنے ڈیڑھ سال میں ہر پاکستانی کا دل جیت لیا ہے، موجودہ حالات میں بڑے چیلنجز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ چند افسران مل کر آرمی چیف کو بدل دیں۔

چوہدری نثار علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں گاڑی غلطی سے داخل ہوئی، ان کے قافلے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، قافلے کے قریب گاڑی کا آنا غلطی تھی،تحقیقات کے بعد متعلقہ شخص کو چھوڑ دیا گیا