اسلام آباد : اللہ جانے الطاف حسین کو کون بیان لکھ کر دیتا ہے، ایم کیو ایم مہاجر نہیں متحدہ قومی موومنٹ ہے، کراچی میں ایم کیو ایم پر کوئی ظلم نہیں ہو رہا۔ سینیٹر مشاہد اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 17:37

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) :سینٹر مشاہد اللہ خان نے الطاف حسین کے حالیہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کا بھی ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے خود فوج کو کراچی میں آپریشن کے لیے بلایا تھا اور اس کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی، کراچی آپریشن متحدہ ہی کی مرضی پر شروع کیا گیا تھا انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج الطاف حسین کس منہ سے نیٹوکو بلانے کا کہہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کون سی سیاست ہے جس میں بیرونی طاقتوں کو مدد کے لیے پکارا جا رہا ہے،الطاف حسین را کے سابق اہلکار کے بیان کو درست ثابت کر رہے ہیں۔گریٹر بلوچستان نہیں بنے گا اگر بنے گا تو ملک دشمنوں،وطن فروشوں کا قبرستان بنے گا۔سیاست ملک کے لوگوں کو ختم کرنے کا نام نہیں۔قوم الطاف حسین کو مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم پر کوئی ظلم نہیں کیا جا رہا جب تک کراچی ایم کیو ایم کے ہاتھ میں تھا تب تک حالات اتنے خراب تھے کہ نہ کسی کا موبائل محفوظ تھا نہ گاڑی. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مہاجر نہیں بلکہ متحدہ قومی موومنٹ ہے اللہ جانے الطاف حسین کو بیان کون لکھ کر دیتا ہے.