اسلام آباد : پی ٹی‌آئی اراکین نے تنخواہوں کے چیک اسپیکر قومی اسمبلی کو واپس کر دئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 17:27

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی اراکین نے تنخواہوں کے چیک اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو واپس کر دئے .

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کی تنخواہوں کے چیک وزیر اعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کروائے جائیں گے. واضح رہے کہ دھرنے کے دوران غائب رہنے کے باوجود قومی اسمبلی پی ٹی آئی اراکین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے اپنی تنخواہیں سیاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت تنخواہوں کے چیک اسپیکر قومی اسمبلی کو واپس کر دئے گئے ہیں.