کراچی : سعودی ہینڈ لنگ سروس نے پی آئی اے کو اضافی ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 17:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کے لیے اضافی ویزےدینے سے انکار کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 5 سو ویزوں کی درخواست کی تھی تاہم سعودی ہیڈلنگ سروس کی جانب سے محض دو سو ویزے جاری کیے گئے، سعودی ہینڈلنگ سروس نے موقف اختیار کیا کہ اضافی ویزے دینے کے با وجود پی آئی اے کا عملہ موجود نہیں تھا، گذشتہ برس بھی سب سے زیادہ پی آئی اے کو جاری کیے گئے . تاہم حج ڈیوٹیوں کے لیے پی آئی اے پر سی بی اے یونین ائیر لیگ کا بھی دباؤ ہے.

متعلقہ عنوان :