گورنمنٹ سکیم کے تمام حاجیوں کو سعودی موبائیل فون کی سم مفت فراہم کی جائے گی ‘سہیل عامر

حج پروازو ں کی روانگی کے شیڈول کو رواں ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی،حفاظتی ٹیکے 12اگست سے لگائے جائیں گے ‘وفاقی سیکر ٹری حج

پیر 3 اگست 2015 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے تمام عازمین حج کو سعودی عر ب کے موبائیل فون کی سم مفت فراہم کی جائے گی ‘ انہیں کھانا اور حرم شریف آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مفت مہیا کی جائے گی جو 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔ خصوصی حج پروازوں کی روانگی کے شیڈول کو رواں ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی ‘ عازمین حج دنیا بھر کے16لاکھ مسلمانوں کے اجتماع میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ‘ ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کے سفیر کا کردار ادا کریں- وہ گزشتہ روز حاجی کیمپ لاہور میں عازمین حج کے تربیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے بتایا کہ عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ 12اگست سے شروع ہو گا ‘ لاہور سے جدہ کے لئے پہلی حج پرواز کی روانگی 16اگست کو متوقع ہے -انہوں نے بتایا کہ حاجی کیمپ لاہور میں تربیتی پروگرام 7اگست تک جاری رہیں گے-تمام عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کا طر یقہ سیکھنے اور انتظامی امور سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ان میں اپنی شر کت یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

چہل قدمی اور ہلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں ‘ حج کا طریقہ ‘ مسائل اور دعائیں یا د کر لیں۔

متعلقہ عنوان :