پُرامن پاکستان کے حوالے سے ارفع آئی ٹی ٹاور میں5اگست کو مباحثہ منعقد ہو گا

پیر 3 اگست 2015 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) حکومتِ پنجاب 5 ِاگست2015ء کو دس بجے دن ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں ’’ امن کابیانیہ اورانسدادِ دہشت گردی ‘‘ کے عنوان سے ایک مباحثے کا انعقاد کر رہی ہے جس کی صدارت چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کریں گے جبکہ مہمان ِ خصوصی آئی ایس پی آر کے بریگیڈئر فہیم عامر ہو نگے۔

مقررین میں معروف ماہرین امن و ابلاغِ عامہ عدیل ہاشمی، عمیر رانا اور محترمہ فریحہ راشد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمر سیف نے مباحثے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کاوش حکومت کے منصوبے ’’پُرامن پاکستان‘‘ کی طرف سے کی جارہی ہے ۔ ـ’’پر امن پاکستان‘‘ کا منصوبہ پشاور کے آرمی پبلک سکول کے سانحہ کے بعد شروع کیا گیا تھا اور اس کا بڑا مقصد ملک کے مختلف مکاتبِ فکر کے مابین مذہبی سیاسی اور ذہنی ہم آہنگی کا فروغ ہے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت پہلووں کو پیش کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :