سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔شیخ ڈاکٹر عبدہ عتین

فوری طور پر پنجاب کے متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیم روانہ آج سے مریضوں کا علاج شروع ہوگا

پیر 3 اگست 2015 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) رابطہ عالم اسلامی ، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدہ بن محمد ابراہیم عتین نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے ،فوری طور پر پنجاب کے متاثرہ علاقوں کیلئے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم روانہ کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث پھیلنے والی متعدی بیماریوں سے بچاؤں اور مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی طرف سے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اور ادویات گزشتہ روز اسلام آباد رابطہ آفس سے ریجنل ڈائریکٹر رابطہ و آئی آئی آر او ڈاکٹر عبدہ عتین نے روانہ کردی ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ محمد جاوید بٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رابطہ نے کہا کہ یہ میڈیکل ٹیم ایگزیکٹو سیکرٹری منظم صادق کی نگرانی میں روانہ کی جارہی ہے جسمیں آئی آئی آر او کے ہیلتھ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ضیاء اﷲ سمیت ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے ڈاکٹر زاور لیڈی ڈاکٹر ز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف، ایمبولینس ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر لیہ میں یہ میڈیکل ٹیم قیام کرے گی ،بعد ازاں اس سلسلہ کو دیگر علاقوں کی طرف وسعت دی جائے گی ،انہوں نے کہا آئی آئی آر اوکے ہیڈ آفس میں ریلیف کی دیگر سرگرمیوں کے حوالے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی ان شاء اﷲ امدادی سامان کا ایک بڑا قافلہ متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی آئی آر او اپنے مستقلا ً جاری پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کرتا ہے ۔انہوں نے سعودی حکومت اور آئی آئی آراو کا یہ عزم ایک بار پھر دہرایا کہ پاکستان اور سعودی عرب آپس میں مظبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اس لیے سعودی ادارے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عوام کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنی بے لوث خدمات جاری رکھے گا

متعلقہ عنوان :