آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائے گئے ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔فاروق بٹ ،اجمل چوہدری

عوامی تحریک تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھر پور شرکت کریگی ٗ بیان

پیر 3 اگست 2015 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) عوامی تحریک اسلام آباد کے ضلعی نائب صدر فاروق بٹ،اورسٹی صدراجمل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک 5اگست کوتاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھر پور شرکت کرے گی۔ تاجروں کے بل بوتے پر سیاست کرنے والی نواز لیگ اب آئی ایم ایف کی غلامی میں اندھی ہوچکی ہے، غیر ضروری ٹیکس لگا کر تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،بنک ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کا سرے سے کوئی جواز نہیں ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائے گئے ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائدعوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے تاجروں کے مطالبہ کو جائز قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ان خیالات کااظہار عوامی تحریک کے ضلعی نائب صدر فاروق بٹ ا ورسٹی صدراجمل چوہدری نے عوامی تحریک کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابراررضاایڈووکیٹ،اشتیاق میر ایڈووکیٹ،احسان اﷲ ایڈووکیٹ،فیصل عمران نیازی،شمریز اعوان،شیخ اقبال،،سفیان صابر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نعمان کریم ،حماد شاہ بخاری،گلفراز خان،کاشف قریشی،حمزہ منہاج اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مظالم اور بیڈ گورننس سے اب تاجر بھی محفوظ نہیں رہے ،اب تاجروں کو بھی فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ کب تک ن لیگ کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :